وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا




 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسانوں کے تحفظ اور مالی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی لاگت کو کم کیا جا سکے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے جس سے کسان متاثر ہو رہے ہیں تاہم حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.