ی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے پنجاب حکومت کے بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھینسوں کے گوبرپر30روپے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایک محتاط اندازے کے مطابق 50ہزار سے زائد بھینسیں صرف لاہور میں ہیں،شروع میں یہ لاہور میں ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس بھینسوں کا گوبر اٹھانے کی مد میں وصول کیا جائے گا، گوبر بائیو گیس پروڈکشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہےاور گوالے اس بات سے اتفاق بھی کر چکے ہیں۔