فخر زمان کی اپیل مسترد، پی ایس ایل میں 2 میچز کی پابندی برقرار

 


Click>5$ Free Bouns

پاکستان سپر لیگ 11 کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد 2 میچز کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میچ ریفری روشن ماہنامہ نے گیند کی حالت تبدیل کرنے کے الزام پر فخر زمان کو سزا سنائی تھی۔ اس واقعے پر انہیں لیول 3 خلاف ورزی کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع کیا تھا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیٹی نے اپیل مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.