سکھر ملتان موٹروے پر 200 کلومیٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہو گئے

 

Click>5$ Free Bouns

سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر  200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہوگئے۔

سندھ میں مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی پر تو اکثر سوالات اٹھائے جاتے رہتے ہیں ایسے میں شاندار وفاقی منصوبہ موٹر وے ایم 5 شدید بدانتظامی کا شکار ہے۔

سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر سکھر سے رحیم یار خان تک کے لگ بھگ 200 کلومیٹر کے ایریا سے جدید سرویلینس اور اسپیڈ کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلی ہیں۔

ضلع گھوٹکی میں جہان خان جنگل کے اطراف میں زیادہ گھمبیر صورتحال ہے، جہاں سے کیمروں اور سولرز کے پولز بھی اکھاڑ لیے گئے اور پولیس کی سکیورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب کردی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.